تیونس کے سابق صدر کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان

پیر 25 نومبر 2019 14:20

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2019ء) ۔ تیونس کے سابق صدر المنصف المرزوقی نے سیاسی زندگی اور پارٹی سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کیمطابق وہ کئی برس تک سیاسی اور قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس دورانوہ متعدد حکومتی مناصب پر فائز رہے۔

(جاری ہے)

المرزوقی نے اپنے فیس بک پیج پر تیونس کے عوام کے لیے اپنے آخری خطاب میں اس فیصلے کو حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کے ساتھ وابستہ کیا۔ المرزوقی نے کہا کہ میں نے حالیہ انتخابات کے نتائج کی پوری ذمے داری قبول کرتے ہوئے موومنٹ پارٹی کی سربراہی اور قومی سیاست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :