فیس بک ، انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد سے دوررکھنے کے لیے حد مقررکردی

فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو جنسی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی،رپورٹ

پیر 25 نومبر 2019 15:38

فیس بک ، انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد سے دوررکھنے کے لیے حد مقررکردی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے بچوں کو جنسی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے ایک حد مقرر کردی ہے جس کے تحت اب فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو جنسی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی یعنی دونوں کمپنیوں نے اس کے لیے 18 سال کی حد مقرر کی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت فیس بک جنسی سرگرمی کی عکاسی کرنے والے اشتہارات اور تصاویر کو بچوں سے چھپائے گا۔فیس بک نے ٹیلی گراف کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے جنسی مواد دیکھنے کی روک تھام کا آغاز 2020 کے اوائل میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے نئی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پالیسی جنسی سرگرمیوں پر مشتمل اشتہارات، فن پارے اور تصاویر کی رسائی صرف بالغ صارفین کی حد تک محدود کردے گی۔

اس طرح کا مواد ان صارفین کے لیے پوشیدہ ہوگا جن کی فیس بک پر درج کردہ تاریخ پیدائش 18 سال سے کم ہوگی۔کمپنی نے اس پالیسی کا مقصد یہ بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد اس تنقید کا جواب دینا ہے جس میں یہ سمجھا جاتا ہیکہ فیس بک کے موجودہ قواعد وضوابط نابالغوں کو جنسی مواد کی رسائی فراہم کر رہے ہیں۔ان جنسی مواد میں تصاویر، جنسی عکاسی کے مجسمے اور ساتھ ہی ٹی وی شوز جیسے گیم آف تھرونس کی تصاویروغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :