ماں باپ کی اکلوتی بیٹی نے معزور درزی سے شادی کرلی

فیس بک کی دوستی محبت میں بدلنے گئی، لڑکی نے دونوں ٹانگوں سے معزور شخص سے شادی کرلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 25 نومبر 2019 19:59

ماں باپ کی اکلوتی بیٹی نے معزور درزی سے شادی کرلی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر2019ء) : کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور جب محبت ہو جائے تو یہ نہیں دیکھتی کہ محبوب کیسا ہے اور کون ہے۔ اسی محبت نے قیس کو لیلیٰ کی بدصورتی، مہینوال کو سوہنی کی غربت اور فرہاد کو شیریں کی فرمائش نظرانداز کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ محبت میں بہت سے ایسے معجزے ہوئے ہیں کہ انسان یقین نہیں کرپاتا۔ ایسا ہی ایک اور واقع سامنے آیا ہے جہاں ماں باپ کی اکلوتی بیٹی نے فیس بک پر دوستی کے بعد معزور درزی سے شادی کرلی۔

اردوپوائنٹ سے بات کرتے ہوئے دونوں ٹانگوں سے معزور نوجوان درزی ناصر نے بتایا کہ وہ ایک فوجی کا بیٹا ہے اور اس کے والد کا انتقال تب ہو گیا جب اسکی عمر صرف چھ سال تھی جس کے بعد اس کے گھر کے حالات بہت خراب رہے، اس کی والدہ اسی کشمکش میں رہیں کہ اسے تعلیم دلوائیں یا کام کروائیں۔

(جاری ہے)

ناصر نے بتایا کہ معزوری کے باوجود وہ کبھی کسی پر بوجھ نہیں بنا، وہ اپنا کام خود کرتا ہے اور اپنے گھر کا خرچہ بھی چلاتا ہے۔

ناصر پیشے کے اعتبار سے درزی ہے۔ ناصر نے بتایا کہ اس کی شادی 7ماہ قبل ہوئی اور اس کی اہلیہ سے اسکا رابطہ فیس بک پر ہوا، پہلے ان کی دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ 
ناصر کی اہلیہ نے بتایا کہ جب اسنے ناصر سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو اس کے والدین نے انکار کر دیا کیونکہ ناصر غریب اور معزور تھا جبکہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں جس کے بعد ناصر نے انہیں کورٹ میرج کا مشورہ دیا۔

ناصر اور اسکی اہلیہ اب ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں اور اپنے گھر میں رہ رہے ہیں جبکہ ناصر لوگوں کے کپڑے سی کر اپنے گھر چلا رہا ہے۔ ناصر کی اہلیہ سے جب سوال کیا گیا کہ اس نے ناصر سے شادی کیوں کی جبکہ وہ معزور تھا تو اس نے بتایا کہ اسے ناصر کی یہی بات پسند آئی کہ وہ معزور ہونے کے باوجود خودار ہے لوگوں کے سامنے ہاتھ نہین پھیلاتا اور خود محنت کرتا ہے۔ ناصر خود موٹرسائیکل چلا لیتا اور اپنے سارے کام خود کر سکتا ہے اور یہ جوڑا ہنسی خوشی رہ رہا ہے۔