سعودی شہری کوکباڑ خانے میں پڑی گاڑی نے کروڑ پتی بنا دیا

منگل 26 نومبر 2019 09:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) سعودی عرب کے ایک شہری پر قسمت کی دیوی اس وقت مہربان ہوئی جب امریکی نیلام گھر میں آگ سے بھسم شدہ اس کی ایک پرانے ماڈل کی کار کی بولی 30 لاکھ ریال لگی۔ سعودی اخبار کے مطابق آگ لگنے سے گاڑی کے برباد ہونے پر سعودی شہری نے طے کرلیا تھا کہ اسے پرانی گاڑیوں کے کباڑ خانے (مرکز التشلیح) کے حوالے کر کے اس سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سعودی شہری نے گاڑی کو التشلیح کے حوالے کرنے کے کا ارادہ ترک کر کے اسے امریکا کے بین الاقوامی نیلام گھر میں نیلامی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیلامی کے دوران اسے احساس ہوا کہ آگ سے برباد ہونے والی گاڑی کتنی قیمتی اور نایاب ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں اس ماڈل کی صرف 34 گاڑیاں موجود ہیں اور نیلامی میں اس کی کار بولی 30 لاکھ ریال لگی۔ واضح رہے کہ امریکی کارساز کمپنی نے 1961 میں یہ گاڑی بنیادی طور پر کمپنی کے ایک بڑے صارف کے لیے تیار کی تھی اور اس میں ریسنگ کار کا انجن لگا ہوا ہے۔