ملک میں قیام امن میں بہتری آئی ہے، رائو طاہر مشرف

منگل 26 نومبر 2019 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) حکومت اور پاک فوج نے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنایا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملک میں قیام امن میں بہتری آئی ہے بلکہ دہشتگردوں کے خلاف پولیس، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبے کو مزید بہتر کرکے معیشت کو مستحکم کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوںگی، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے نمٹنے کے لئے پہلے اندرونی طور پر ایسے عناصر کا خاتمہ کیا جائے جو ملکی مفاد کیخلاف کام کرتے ہیں۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ پاکستان نے ہر موقع پر صبر کا دامن تھامے رکھا مگر بھارت نے ہم پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی مگر اب ایسا نہیں ہوگا پاکستان ہر سطح پر اپنا دفاع کرے گا۔