بھارت نے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا، غلام سرور خان

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، وفاقی وزیر

منگل 26 نومبر 2019 17:03

بھارت نے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا، غلام سرور خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر کسی نے یقین دہانی کرائی تو وہ لولی پاپ دیا گیا ہے اور درحقیقت ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں ہوا۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میں دعوے کیساتھ کہتا ہوں کہ جمہوری نظام اسی طرح چلتا رہے گا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بھارت کے بہت سارے مقاصد پورے ہوئے، فضل الرحمان کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے اپنے مقاصد پورے کرانے کے لیے استعمال کیا۔نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں سابق وزیراعظم کو کسی لیول پر تو فیور دی گئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں اس سوال کے جواب غلام سرور نے کہا کہ انتظامی تبدیلیاں ہوتی رہیں گی لیکن عثمان بزدار کہیں نہیں جائیں گے۔