آئین کی بالادستی کو قائم رکھا جائے، شفاف انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

منگل 26 نومبر 2019 22:51

آئین کی بالادستی کو قائم رکھا جائے، شفاف انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھا جائے، شفاف انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرادری، آفتاب شیرپائو، میر حاصل بزبجو، میاں افتخار، احسن اقبال، شاہ اویس نورانی، ساجد میر اور محمود خان اچکزئی ان کے ہمراہ تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری پر ہمیں سخت تشویش ہے اور ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی انکو جلد صحت یاب کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تما م اپوزیش جماعتیں چار نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں اور انکے حصول کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری کی صحت کافی عرصے سے ناساز ہے اور ہم ذاتی معالج کی سابق صدر تک رسائی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پر امید ہیں جلد ہمارا کیس سپریم کورٹ میں لگے اور ہمیں انصاف ملے گا ۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتیں عوام کے مستقبل کی خاطر نئے الیکشن کا مطالبہ کرتی ہیں۔