کھلی کچہری میں تمام محکموں کے سربراہان کا موجود رہنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل موقع پر حل ہوں جبکہ کسی افسر کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 نومبر 2019 18:16

کھلی کچہری میں تمام محکموں کے سربراہان کا موجود رہنا ضروری ہے تاکہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر 23 نومبر کو لگائی گئی کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سربراہان کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے متعلقہ افسران کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور آئیندہ کھلی کچہری میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گزشتہ ہفتے لگانے والی کھلی کچہری میں غیر حاضر افسران پر اظہار برہمی کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کے لیے لگائی جاتی ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے غیر حاضر افسران سے رپورٹ طلب کی ہے جن میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر )توسیع(، ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین اریگیشن، ایکسین بلڈنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفینس اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شامل ہیں ۔