چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین کی ایمرا کے نو منتخب پینل کو مبارکباد

بدھ 27 نومبر 2019 21:21

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین کی ایمرا کے ..
لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے سالانہ انتخابات میں پائینیرز پینل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹر صحافت کی جان ہوتے ہیں جو عوام کو بروقت حالات سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایمرا کے صدر آصف بٹ، سینئر نائب صدر جواد ملک، نائب صدر عرفان ملک، سلیم شیخ سیکرٹری، نعمان شیخ ایڈیشنل سیکرٹری، ارشد چودھری خزانچی، کنور عزیز جوائنٹ سیکرٹری، خواجہ عبدالقادر جوائنٹ سیکرٹری محنت اور لگن سے معاشرے کے حالات و واقعات صحافتی روایات کے مطابق مثبت طریقے سے سے عوام کو آگاہی فراہم کرتے رہیں گے۔