اے این پی پشتونوں کے اکابرین کی پشتون خوا وطن اور پشتونوں کی محفوظ اور بہتر مستقبل کیلئے جہد اور قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مابت کاکا

بدھ 27 نومبر 2019 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ اے این پی پشتونوں کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت کی حیثیت سے اور ان کے اکابرین نے پشتون خوا وطن اور پشتونوں کی محفوظ اور بہتر مستقبل کیلئے جو جہد اور قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پشتونوں کے مشترکہ پلیٹ فارم پر قوم دشمن قوتوں نے جب بھی وار کیا گیا تو پارٹی قیادت نے اسکاراستہ روکھتے ہوئے قوم کو اس کے منفی اثرات سے باخبر رکھا ملک کے اندر منقسم پشتون وطن کو ایک لڑی میں پرو نے کیلئے اسفندیارولی خان کی قیادت میں جدوجہد جاری ہے جس طرح پشتونوں کو شناخت اور قبائلی اضلاع کو صوبہ پشتونخوا کا حصہ کرکے دکھایا اسی طرح یہاں کے پشتون بیلٹ کو پشتون خوا صوبے کا حصہ بنا کر دم لینگے عزیز ماما اور دیگر رہنماں کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی ارمانوں کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے بہتر محفوظ مستقبل کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھاتے رہینگے وہ چاہیئے پارلیمنٹ کے فلور ہوں یا پھر عوا کے درمیان ہو انہوں نے کہا کہ جب تک ہم غریب متوسط پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق نہیں دلائینگے چند افراد اور خاندانوں کی خوشحالی کو پشتونوں کی ترقی اور خوشحالی نہیں کہہ سکتے اج بھی پشتونوں کی اکثریت تعلیم صحت پینے کی پانی بجل گیس اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہے بقول باچاخان "کہ پورہ وی کہ سپورہ وی پہ شریکہ بہ وی"اس پر ہم کہاں تک عمل پیرا ہوئے ہیں اس کو دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ٹینکی نالی ڈانگے کے حصول کیلئے حکومت میں شامل نہیں ہوئی ہے بلکہ پشتونوں کو درپیش اجتماعی قومی معاشی مشکلات کے حل کیلئے حکومتی صفوں کا حصہ بنی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پارلیمانی پارٹی اس پر فوکس کریگی اور اجتماعی مسائل کے حل کو اولیت دے گی انہوں نے کہا کہ 3 دسمبر کو کوئٹہ میں پارٹی کے مرحوم رہنما عزیز ماما ایڈووکیٹ کی 10 ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے اور انہیں ان کی قومی سیاسی وطنی وادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اے این پی پی ایس ایف این وائی او کے کارکنان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔