ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی زیرصدارت پرائس ریویوکمیٹی کااجلاس

جمعرات 28 نومبر 2019 12:10

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی زیرصدارت پرائس ریویوکمیٹی کااجلاس
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچارسدہ حسیب اللہ کی زیرصدارت پرائس ریویوکمیٹی کااجلاس منعقدہواجس میں شہاب الدین،بشیرگل ،حکیم اللہ ،حاجی مامون الرشید اورحاجی فضل اللہ ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں روزمرہ اشیاء خوردونوش کے نرخوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پرچنداشیاء کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل لانے کا فیصلہ کیاگیا۔