آرمی چیف کو وزیر دفاع یا مشیر قومی سلامتی کے عہدے پر تعینات کرنے کا مشورہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاناما کیس میں وکیل اکرم شیخ نے تجویز پیش کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 نومبر 2019 12:01

آرمی چیف کو وزیر دفاع یا مشیر قومی سلامتی کے عہدے پر تعینات کرنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2019ء) : سینئروکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو وزیر دفاع یا قومی سلامتی کا عہدہ دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاناما کیس میں سینئر وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے تجویز دی ہے کہ عزت ماب آرمی چیف کو اس سے زیادہ بڑا عہدہ دینا چاہئیے۔

اکرم شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کو وزیر دفاع یا پھر قومی سلامتی میں مشیر کا عہدہ بنا کر تعینات کیا جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے اداعررے کو اس مقدمے بازی میں نہ الجھائیں۔پاک فوج کے ادارے کی مضبوطی اور صلاحیتوں کو متاثر نہ کیا جائے۔اکرم شیخ نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج کے ادارے اور آرمی چیف کے ساتھ زیادتی کی ہے۔اکرم شیخ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔عدالت مذکورہ کیس کا مختصر فیصلہ آج دوپہر سنائے گی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر سپریم کورٹ نے مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ نے کہا ہے قانونی سازی کیلئے 3 ماہ چاہئیں، ہم 3 ماہ کےلئے اس کی توسیع کردیتے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل انورمنصور سے استفسار کیا کہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کےکاغذات اور جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کیسے ہوئی تھی ؟ عدالت نے اس حوالے سے دستاویزات بھی طلب کر لیں اور کہا کہ آپ نے کل فرمایا جنرل کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، بتایا جائے کہ راحیل شریف نے اپنا عہدہ کیسے چھوڑا۔

چیف جسٹس نے مشروط رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ 3ماہ میں قانون سازی کرلیں گے تو ہم 3 ماہ کی مشروط توسیع کی منظوری دے دیتے ہیں ۔