جنرل (ر) کیانی اور راحیل شریف کی دستاویزات عدالت میں پیش

نوٹی فکیشن میں بھی نہیں لکھا جنرل کیانی کو توسیع کس نے دی چیف جسٹس

جمعرات 28 نومبر 2019 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن طلب کرنے پر جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع اور جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن پڑھ کر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس نوٹی فکیشن میں بھی نہیں لکھا کہ توسیع کس نے دی، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹی فکیشن سے پہلے سمری تیارکی جاتی ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے توسیع کردی تو یہ قانونی مثال بن جائے گی۔