وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل اپلیکشن " میرا بچہ الرٹ" کا باضابطہ اجراء کردیا
اپلیکشن پہلے سے موجود خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل میں بطور فیچر شامل کی گئی ہے جسے پاکستان سٹیزن پورٹل میں بھی شامل کیا جائے گا،محمودخان
جمعرات 28 نومبر 2019 19:51
(جاری ہے)
صوبے میں بچوں کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلے میں میرا بچہ الرٹ ایپ کا اجراء سنہری اقدام ہے ۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ نے مذکورہ اپلیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو اپلیکشن کی تیاری ، اس کے کام کے طریقہ کار اور فیچرز پر تفصیلی بریفینگ بھی دی گئی ۔ تقریب میں بتایا گیا کہ ملک میں بچوں سے زیادتی ، اغواء اور قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے مذکورہ اپلیکشن کی تیاری کی ضرورت پیش آئی ۔ خیبرپختونخوا میں اپلیکشن کی تیاری پر فارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ خیبرپختونخوا کو دی گئی ۔ یہ اپلیکشن پاکستان سٹیزن پورٹل میں بطور فیچر شامل کی جائے گی ۔ صوبے میں اگر کوئی بچہ گم ہو جاتا ہے تو اُ س کی رپورٹ میرا بچہ الرٹ ایپ پر رجسٹرڈ کی جا سکے گی ۔ اپلیکشن میں گم شدہ بچے کی تصویر سمیت دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔ درج کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، آر پی او، آئی جی پولیس ، چیف سیکرٹری کو ایس ایم ایس الرٹ بھیجا جائے گا، جس کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج ہو گا اور کیس کی تفتیش، ٹیموں کی تعیناتی ، شواہد کے اُصول اور تفتیش کی تکمیل وغیرہ تمام اُمور سے متعلق تفصیلات ڈی پی او کے ڈیش بورڈ پرظاہر ہو ں گی۔ڈیش بورڈ کے ذریعے گم شدہ بچے کی بازیابی اور اس سلسلے میں مجموعی پیشرفت کو مانیٹر کیا جائے گا۔ یہ اپلیکشن صوبائی سطح پر گم شدہ بچوں کے تمام کیسز کی ڈائریکٹری وضع کرنے میں بھی مدد دے گی اور وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری اس اپلیکشن کی نگرانی کر سکیں گے ۔پبلک ویب پورٹل کے ذریعے تمام پولیس سٹیشنز ایدھی اور دیگر متعلقہ سنٹرز وغیرہ سے رابطہ کیلئے ڈائریکٹری بھی موجود ہو گی ۔ پولیس کال سنٹرز اور سیف سٹی حکام کے درمیان رابطے کے علاوہ بچوں کے تحفظ کے مراکز تک رسائی کی سہولت میسر ہو گی ۔ وزیراعلیٰ نے اس شاندار ایپ کی تشکیل پر پی ایم آر یو کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ گم شدہ بچوں کے مسائل حل کرنے کیلئے یہ اپلیکشن بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اُنہوں نے یقین دلایا کہ اپلیکشن کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے وہ بھرپور تعاون فراہم کریں گے ۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر ، انسپکٹر جنرل پولیس محمد نعیم خان، ڈائریکٹر پی ایم آر یو عادل رضااور دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.