دنیا بھر میں فیس بک کی سروس تعطل کا شکار ہوگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کو سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے علاوہ انسٹا گرام کی سروس تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 نومبر 2019 20:00

دنیا بھر میں فیس بک کی سروس تعطل کا شکار ہوگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر2019ء) دنیا بھر میں فیس بک کی سروس تعطل کا شکار ہوگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کو سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے علاوہ انسٹا گرام کی سروس تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور اس کے علاوہ انسٹا گرام کی سروس تک صارفین کو رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک اور انسٹا گرام کی سروس میں کس وجہ سے تعطل آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر کسی تکنیکی وجہ سے صارفین فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :