حکومت نے ملک کو تماشہ بنایا ہوا ہے: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال

سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا حامی نہیں ہوں، فارن فنڈنگ کیس ملک کی سب سے بڑی چوری ہے :احسن اقبال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 28 نومبر 2019 21:34

حکومت نے ملک کو تماشہ بنایا ہوا ہے: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال
اسلام آباد (اردو پواءنٹ اخبار تازہ ترین 28نومبر2019 ء ) : سابق وزیرَ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ملک میں 5.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمارے دور میں سب سے بڑا دروازہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں کھلا ہے جہاں پر توانائی کے منصوبے بھی ممکن ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ پڑا ہے۔

عوام کودو فیصد پر قرضے دیے گئے ہیں جو کہ مفت کہ برابر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 18-2017 میں ہم نے 9 صنعتی زونز کی تجویز دی تھی جس پراب عمل ہونے جا رہا ہے۔ انھوں نے سی پیک سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی کامیابی تھی ہم نے سرمایا متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر لگایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا حامی نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اناڑی ایک موٹر سائیکل بھی نہیں چلا سکتا، بائیس کروڑ کا ملک کیسے چلائے گا؟ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو تماشہ بنایا ہوا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تفصیلی فیصلے کے بعد ہی رائے دے سکوں گا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو توسیع دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے، ہم نے اپنے دورحکومت میں جنرل راحیل شریف کو توسیع نہیں دی تھی۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سی پیک سمیت پورا ملک متاثر ہوا ہے، افراطِ زر کی وجہ سے معیشیت تباہ ہو گئی، روپے کی قدر کم ہو گئی، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی تو حکومت کی کارکردگی سے ہوئی ،حکومت نے ملک کو تماشا بنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ملک کی سب سے بڑی چوری ہے۔