ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سمٹ 2019ء کا انعقاد

جمعرات 28 نومبر 2019 22:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2019ء) مستحکم ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن صلاحیتوں کو پیش کرنے کیلئی ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سمٹ 2019ء کا انعقاد کیا گیا۔ سمٹ کے انعقاد کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم اور جی ایس ایم ریٹیل ایکو سسٹم کے مابین ہم آہنگی کو اجاگر کرنا تھا۔ جمعرات ٹیلی نار پاکستان کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سمٹ میں ٹیلی نار پاکستان اور اس کے سٹرٹیجک شراکت داروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جو نئے ڈیجیٹل کسٹمر ٹچ پوائنٹ کو فعال بنا رہے ہیں۔

ماضی قریب میں گوگل کے ساتھ اشتراک سے ٹیلی نار پاکستان پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے جس نے پری پیڈ اینڈرائیڈ صارفین کو براہ راست اپنے سمارٹ فون کی سیٹنگز سے اپنا موبائل ڈیٹا پلان خریدنے اور مینج کرنے کے قابل بنایا۔

(جاری ہے)

یہ سہولت ٹیلی کام صنعت میں سب سے پہلے فراہم کی گئی ہے جس میں صارفین کو ذاتی نوعیت کا تجربہ پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے فون کے ذریعے اپنے موبائل کے استعمال کو بہتر بنا سکیں۔

ٹیلی نار پاکستان نے فیس بک سے آپریٹر سٹور کے نام سے ایک اور فلیگ شپ پروڈکٹ بھی متعارف کی ہے جو موبائل ڈیٹا پلان کی طرح فیس بک میں موجودآپریٹر کیلئے ایک مخصوص جگہ ہے۔ پروگرام میں ٹیلی نار کی ڈیجیٹل پروڈکٹ میلم کی پرسنلائزیشن کی اہمیت اور کس طرح ٹیلی نار پاکستان کے ڈسٹری بیوشن مکس میں فزیکل سے ڈیجیٹل میں منتقلی سے نمٹ رہی ہے، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میلم پلیٹ فارم ڈیجیٹل چینلز میں کسٹمر سیلف سروس کو فعال کرتے وقت ٹیلکوس کے ذریعہ درپیش عام مسائل کو حل کرنے میں مدد کیلئے خصوصیات کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے۔ ان خصوصیات میں پروڈکٹ ڈسپلے منیجر، آفر مینجمنٹ، نوٹیفیکیشن مینجمنٹ، کنسنٹ اینڈ پرائیویسی مینجمنٹ، پرڈکشن انجن اور تجزیات شامل ہیں۔