ْسینٹ کی داخلہ کمیٹی میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور سینیٹر جاوید عباسی کے درمیان گرماگرمی

چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمن ملک نے تعزیرات پاکستان ترمیمی بل پر سب کمیٹی بنا دی ،بل میں ترمیم پر سیکرٹری قانون کی بریفنگ مسترد

جمعہ 29 نومبر 2019 17:06

ْسینٹ کی داخلہ کمیٹی میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور سینیٹر جاوید عباسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2019ء) سینٹ کی داخلہ کمیٹی میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور سینیٹر جاوید عباسی کے درمیان گرماگرمی ہوئی چیئر مین کمیٹی نے تعزیرات پاکستان ترمیمی بل پر سب کمیٹی بنا دی ۔رحمن ملک کی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان ترمیمی بل2019 پر تفصیلی غور کیا گیا ۔تعزیرات پاکستان ترمیمی بل سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا۔

بل میں بیرون ملک جرائم کرنے والے ملزمان کو پاکستان لا کر ٹرائل کرنے سے متعلق ترمیم پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے بل میں ترمیم پر سیکرٹری قانون کی بریفنگ کو مسترد کر دیا۔بل میں ترمیم امتیازی قانون بنانے کی کوشش ہے۔اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی اور وفاقی وزیر اعظم سواتی میں گرما گرمی دیکھی گئی ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ یہ ترمیم الطاف حسین اور کن ملزمان پر لگے گی ان کے نام بتائے جائیں۔اعظم سواتی نے نکہاکہ یہ ترمیم الطاف حسین کے لئے نہیں ہے۔چیئر مین کمیٹی نے تعزیرات پاکستان ترمیمی بل پر سب کمیٹی بنا دی۔رحمن ملک نے کہاکہ سینیٹر جاوید عباسی کی سربراہی میں کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ دے۔