اقبال ٹائون سرکل کے ڈی ایس پی نے منشیات کے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 نومبر 2019 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2019ء) اقبال ٹائون سرکل کے ڈی ایس پی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے۔ جو لاہور منشیات سمگل کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو چرس اور سات کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ہے۔