سعودی عرب میں تاریخی گاڑی کی نمبر پلیٹ فیس 3 ہزار ریال

ہفتہ 30 نومبر 2019 11:52

سعودی عرب میں تاریخی گاڑی کی نمبر پلیٹ فیس 3 ہزار ریال
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2019ء) محکمہ ٹریفک کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی قدیم تاریخی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری کراسکتے ہیں، اس کی فیس تین ہزار ریال ہوگی جبکہ سالانہ تجدید فیس 100 ریال مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق نئے ٹریفک قانون کا لائحہ عمل منظور کرلیا گیا ہے۔ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے 180 دن بعد نافذ العمل ہوگا۔ نیا لائحہ عمل وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن عبدالعزیز کے فیصلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔