Live Updates

وزیراعظم نے الیکشن کمشن عہدیداروں کے نام تجویز کردیئے

تجویز نام مراسلے کے ذریعے اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کو بھیجوا دیئے گئے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 30 نومبر 2019 16:07

وزیراعظم نے الیکشن کمشن عہدیداروں کے نام تجویز کردیئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،29نومبر 2019ء) وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمشن کے عہدیداروں کے نام تجویز کردیئے گئے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو تجویز کردہ ناموں کا مراسلہ بھیجوادیا۔وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کیلیے نام تجویز کر دیئے۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں اس کے علاوہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔


یادرہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خط میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تین ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف لیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے شامل کئے گئے ہیں۔ شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میری نزدیک یہ شخصیات چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے اہل ہیں۔

شہباشریف نے موقف اختیار کیاکہ خط چیئرمین سینٹ کے چیئرمین اور سپیکر قومی اسمبلی کے 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں لکھا۔ خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام بھی تحریر ہیں۔ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات