Live Updates

پنجاب کابینہ میں علیم خان کو اہم وزارت ملنے کا امکان

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے میں علیم خان کو اہم ذمہ داری دے سکتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 30 نومبر 2019 16:16

پنجاب کابینہ میں علیم خان کو اہم وزارت ملنے کا امکان
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2019ء) پنجاب کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں۔اس دوران وزیراعظم کی جانب سے اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق علیم خان کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے میں علیم خان کو اہم ذمہ داری دے سکتے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ علیم خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے اور اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا ۔

البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے تھے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 17 مئی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ نیب حراست سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے مرکز میں عہدہ دینے کی درخواست دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا، تاہم اب انہیں دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں۔اس سے قبل کیے گئے دورے میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بتائی گئی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیرا عظم نے پنجاب کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کیں تھیں۔ وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران خالی وزارتوں کو پُر کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات