ثناء فخر کا پہلا ویڈیو’’سوہنئیے‘‘ مکمل ہوگیا

گلوکار عرفان احمد نے اس گانے کو بہت اچھاگایاہے پرستارپہلی بار مجھے ویڈیو سونگ میں پسند کرینگے۔ثناء فخر

ہفتہ 30 نومبر 2019 20:56

ثناء فخر کا پہلا ویڈیو’’سوہنئیے‘‘ مکمل ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء)فلمسٹار ثناء فخر نے اپنا پہلا ویڈیو سونگ’’سوہنیئے‘‘ مکمل کرلیا۔آن لائن کے مطابق یہ گانا یوکے میں مقیم پاکستانی گلوکار عرفان احمد نے گایا ہے اس کی ویڈیو بھی یوکے میں مکمل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ثناء فخر نے بتایاکہ ’’سوہنئیے‘‘ کو عرفان احمد نے بہت اچھی طرح گایا ہے مجھے یہ گانا پسند آیا تھا اس لیئے میں نے پہلی مرتبہ ویڈیو سونگ میں کام کرنے کی ہامی بھری۔ایک سوال کے جواب میں ثناء فخر نے بتایاکہ یہ ویڈیو جلد ریلیز ہوجائیگا اور انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار مجھے پہلی مرتبہ ویڈیو سونگ میں بھی پسند کرینگے۔