اداکارہ مہوش حیات کی بھائی اور والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادا ئیگی

ہفتہ 30 نومبر 2019 21:14

اداکارہ مہوش حیات کی بھائی اور والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادا ئیگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے عمرہ ادا کیا۔ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے بھائی دانش حیات اور والدہ رخسار حیات کے ساتھ کھڑی تھیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اپنے بھائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ آپ میرے سچے ہیروز میں سے ایک ہیں،ساری زندگی کے اتار چڑھا کے دوران میرے لئے موجود ہونے کا شکریہ۔ میں آپ کے بغیر کامیابیحاصل نہیں کرسکتی تھی اور ہر کام میں آپ کی ہمیشہ حمایت حاصل رہی ہے۔ اللہ کے فضل سیاب مجھے یہ سعادت ملی ہے کہ میں عمرہ ادا کرسکوں۔

متعلقہ عنوان :