Live Updates

‘ پاک چائینہ اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے،سی پیک کے لیے ابہام ،اختلاف پیدا کرنا امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ہدف ہے،لیاقت بلوچ

اتوار 1 دسمبر 2019 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے سی پیک انجینئرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے۔سی پیک کے لیے ابہام ،اختلاف پیدا کرنا امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ہدف ہے۔کالا باغ ڈیم کو متنازع بنا کر ڈیمز کی تعمیر کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

اب سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ ایسا ہی ماحول پیدا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔تحریک انصاف حکومت وزراء کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر حکمیا نہ نے صورتحال کو گھمبیر کردیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بروقت باگ دوڑ سے معاملہ سنبھل ہو گیا لیکن ابھی بھی ملک میں وسیع اور ہمہ گیر آگہی اور جان کاری کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی منصوبہ ،انوسٹمنٹ ،ادائیگیوں اور راہدری منصوبے کے ہمہ گیر دورس اثرات پر قومی اتفاق رائے برقرار رہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ کسی ایک پارٹی یا حکومت یا ریاستی ادارہ کا نہیں پوری قوم کا منصوبہ بن جائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں ترجیحی بنیادوں پر گوادر اور بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفادات کو پیش نظر رکھا جائے اور قومی آبادیوں کے روزگار،انفراسٹرکچر،تعلیم،ہنر،چھوٹی صنعتوں کے فروغ کسانوں،مزدوروں کے لیے سود مند پالیسی اور قومی صنعتوں کی بحالی کا ذریعہ بنایا جائے۔منصوبہ زراعت کی جدید سائنس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی بنیادی اینٹ بنے۔پاک چائنہ اقتصادی راہدری کے خلاف دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی متفقہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات