Live Updates

حسن نثار نے اپوزیشن کو قریب المرگ قراردے دیا

خدا معاف کرے، یہ قریب المرگ ہیں، اپوزیشن مایوس ہوکرحکومت کو نااہل اور نالائق کہتی ہے،کیونکہ ان کے پاس کرپٹ کہنے کو کچھ نہیں، ابھی تک پی ٹی آئی کا کوئی مالی اسکینڈل نہیں ہے، مردہ معیشت میں جان پڑ گئی ہے۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 1 دسمبر 2019 19:24

حسن نثار نے اپوزیشن کو قریب المرگ قراردے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے اپوزیشن کو قریب المرگ قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ خدامعاف کرے، اللہ ہر کسی کو اپنی پناہ میں رکھے، یہ قریب المرگ ہیں،اپوزیشن مایوس ہوکرحکومت کو نااہل اور نالائق کہتی ہے، کسی نے ابھی تک پی ٹی آئی کا کوئی مالی اسکینڈل نہیں ہے، ان کے کرپشن کے ہفتہ وار پروگرام چلتے تھے۔

یہ پی ٹی آئی کو کرپٹ کہہ نہیں سکتے، بس صرف پھر نالائق کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مردہ معیشت میں جان پڑ گئی ہے، کیا یہ حکومت کی نالائقی ہے؟ اسی طرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اجارہ داری توڑنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھٹو کی کابینہ کو دیکھ لیں، ڈاکٹرمبشر، انجینئرتھے، کوئی تجربہ نہیں تھا، مولانا کوثرنیازی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورننس ایک اور تجربہ ہے، موجودہ حکومت بونگیاں ضرورمار رہی ہے۔آسانی سے ٹھیک کرنے والی چیزیں بھی ٹھیک نہیں ہورہیں۔ یہ نالائق کہتے ہیں یہ تو پاکستان کی معیشت کو مرگ بستر پرڈال گئے تھے۔ ان کی جائیدادیں اربو ں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے گھر کے باہر بھی نام کی پلیٹ لگانا چھچھورا پن لگتا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزارت خزانہ نے بھی آج حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مثبت قراردیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدن 1142 ارب روپے ہوگئی، نومبرمیں اسٹاک مارکیٹ میں14.9 فیصد اضافہ ہوا، پہلی مرتبہ انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکر گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 286 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدن 1142 ارب روہے رہی۔ وفاقی حکومت نے1038 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کیے۔ اس دوران صوبوں نے 104ارب 50 کروڑ روپے کے ٹیکسز جمع کیے۔ تین ماہ میں 1582 ارب روپے کے جاری اخراجات کیے گئے۔ جولائی تا ستمبرقرضوں پرسود کی ادائیگی پر571 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ تین ماہ میں دفاع پر 242 ارب 63 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات