Live Updates

عمران خان نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود

عمران خان خود کو نیب کی صورتحال، اپوزیشن کے محاذ اور آئندہ کے معاملات کیلئے تیار کررہے ہیں،عمران خان آئندہ دنوں سیاسی، قانونی محاذ پر ان معاملات سے نمٹیں گے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 1 دسمبر 2019 22:03

عمران خان نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا ہے،عمران خان خود کو نیب کی صورتحال ، اپوزیشن کے محاذ اور آئندہ کے معاملات کیلئے تیار کررہے ہیں،عمران خان آئندہ دنوں سیاسی ، قانونی محاذ پر ان معاملات سے نمٹیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بیمارہیں،لیکن عمران خان اس معاملے سے اب بالکل الگ ہیں، مریم نوازکیوں خاموش ہیں؟مریم نوازکو ضمانت اس لیے دی گئی تھی کہ نوازشریف کی تیمارداری کرنی تھی لیکن اب وہ خاموش ہیں، مریم نوازکن سے مل رہی ہیں کیا بات ہورہی ہے؟ لیکن عمران خان نے خود کوتھوڑاسائیڈ لائن کرلیا ہے کہ ٹھیک ہے جو معاملات میرے ہاتھ میں نہیں ہیں ان میں نہ پڑوں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کا بیان کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے۔ حامد خا ن نے بھی جن شخصیات کانام لیا تھا چیئرمین نیب کی زد میں غالباً وہی شخصیات ہیں۔عمران خان ان تمام معاملات اور اس محاذ کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں۔وہ آنے والے دنوں میں سیاسی ، قانونی محاذ پر ان معاملات سے نمٹیں گے۔اسی طرح وہ اسٹیبشمنٹ سے اپنے تعلقات کو بھی دیکھ رہے ہیں، دوتین دراڑیں پڑتی نظر آتی ہیں، ایک تووہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا اور پھر دھرنے کا آنا اور جانا،پھر چیئرمین نیب کا بیان، عدالتوں سے سخت فیصلہ، پھر حکومتی اتحادیوں کے بیانات ، اس سب کے پیش نظر عمران خان نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا ہے۔

عمران خان نے خود کو بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ قسم کا بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھیں قانون ٹیم ہے تحریک انصاف کی طرف سے حامد خان کو شوکاز نوٹس ہوا ہے۔قانونی ٹیم کے کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم اسی صورت آپ کے ساتھ رہیں گے جب آپ حامد خان کو نکالیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات