پرچون سطح پر سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھائو ،دکاندار سرکار کے حکم نامے کو کسی خاطر میںنہ لائے

ٹماٹر کی اونچی اڑان میں کمی ، برائلر گوشت کی قیمت 186روپے فی کلو پر مستحکم ،فارمی انڈے 108روپے درجن ہوگئے

پیر 2 دسمبر 2019 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر سبزیوںکی قیمتوںمیں معمولی اتار چڑھائو دیکھا گیا ،دکاندار سرکار کے حکم نامے کو کسی خاطر میںنہ لائے اور من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی، برائلر گوشت کی قیمت 186روپے فی کلو پر مستحکم رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،آلو سٹور27کی بجائی35سی40،پیاز 75کی بجائی90،ٹماٹرکی سرکاری نرخنامے میں قیمت مزید15روپے کمی سی145روپے مقررکی گئی تاہم دکانداروںنے 170سے 190روپے فی کلو فروخت کئے ،،لہسن دیسی227کی بجائی280سی290،لہسن چائنہ252کی بجائی290سے 300،ادرک چائنہ280کی بجائی330سے 340روپے،بینگن35کی بجائی 40سی45،کھیرا فارمی42کی بجائی45،کریلے 52کی بجائی60سی65،پالک فارمی17کی بجائی20،پالک دیسی29کی بجائی35،لیموں چائنہ52کی بجائی60،میتھی32کی بجائی 40سی45،لہسن ایرانی198کی بجائی220سی240،بند گوبھی 50کی بجائی60،پھول گوبھی42کی بجائی55سی60،گھیا کدو39کی بجائی45سی50،شلجم 29کی بجائی35سی40،سبز مرچ165کی بجائی180سے 190،شملہ مرچ196کی بجائی215سی220،اروی73کی بجائی80 سے 90،بھنڈی88کی بجائی90سی95،مٹر88کی بجائی90سی95،مولی 14کی بجائی20،گھیا توری 73کی بجائے 80،گاجر دیسی40کی بجائی45،گاجر چائنہ42کی بجائی50،پھلیاں63کی بجائی70،ساگ26کی بجائی30،مونگرے 81کی بجائی90جبکہ سبز مرچ دوئم110کی بجائی120سے 130روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔

(جاری ہے)

برائلر گوشت کی قیمت 186روپے، زندہ برائلر مرغی128روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 108روپے فی درجن رہی ۔