وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام، کماد کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کیلئے درخواستیں20دسمبر تک وصول کی جائیں گی

پیر دسمبر 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت نے کماد کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفاتر میں 20 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد محکمہ زراعت کی سفارشات پر کاشتکار پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہو گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع سرگودھا، بھکر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، منڈی بہاؤ الدین، قصور، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ایسے مرد و خواتین کاشتکار جو5 ایکڑ سی25 ایکڑ تک قابل کاشت اراضی کے مالک ہیں درخواست دے سکتے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کیلئے زیادہ سے زیادہ30 ہزار روپے اخراجات ادا کئے جائیں گے، نمائشی پلاٹ کیلئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں یا محکمہ پنجاب کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابلِ قبول ہوگی۔