میرٹ این میرٹ اومامہ کیمپس گلشن معیار کے زیراہتمام علامہ اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

پیر 2 دسمبر 2019 17:39

میرٹ این میرٹ اومامہ کیمپس گلشن معیار کے زیراہتمام علامہ اقبال کرکٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) میرٹ این میرٹ اومامہ کیمپس گلشن معیار کے زیراہتمام علامہ اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کامرس کالج ،گورنمنٹ ایس ایم سائنس کالج ،این ای ڈی یونیورسٹی ،میرٹ این میرٹ اومامہ کیمپس گلشن معمار،جامعہ کراچی یونیورسٹی،میرٹ این میرٹ ایجوکیشن نیٹ ورک گلشن اقبال ،گورنمنٹ ناظم آباد کالج ،جامعہ کراچی یونیورسٹی وائٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی گرین کی ٹیموں نے شرکت کی ۔

افتتاحی میچ میں این ای ڈی یونیورسٹی نے گورنمنٹ ناظم آباد کالج کو 3وکٹوں سے شکست دے دی دوسرے میچ میں جامعہ کراچی یونیورسٹی وائٹ نے ایس ایم سائنس کالج کو 4وکٹوں سے شکست دیدی تیسرے میچ میں میرٹ این میرٹ اومامہ نے جامعہ کراچی یونیورسٹی کو 36رنز سے شکست دے دیدی چوتھے میچ میں میرٹ این میرٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک نے این ای ڈی یونیورسٹی گرین کو13رنز سے شکست دیدی پہلے سیمی فائنل میں میرٹ این میرٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک نے این ای ڈی یونیورسٹی کو37رنز سے شکست دے دی میچ کی خاص بات آل راونڈ عامر ذیشان کی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 26گیندوں پر 68بنائے اور 3اور میں 26رنز دیکر 5وکیٹں حاصل کیں میرٹ این میرٹ نے مقررہ 12اورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ او ر میں 8وکٹوں کے نقصان پر 99رنز اسکور کئے محمد علی 26،سجاد حیدر24اور محمد حیات خان23رنز بنا سکے دوسرے سیمی فائنل میں میرٹ این میرٹ اومامہ نے جامعہ کراچی یونیورسٹی وائٹ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی فائنل میں میرٹ این میرٹ اومامہ گلشن معمار میں میرٹ این میرٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک گلشن اقبال کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 1رنز سے شکست دیکر علامہ اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا میرٹ این میرٹ اومامہ نے مقررہ وقت میں153رنز 2وکٹوں کی نقصان پر بنائے عامر شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئی6چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سی87رنز اور احمد حسن نے 42رنز بنائے میرٹ این میرٹ ایجوکیشن نیٹ ورک گلشن اقبال کی پوری ٹیم 152رنز پر آئوٹ ہوگئی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ،پرووائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی، اسپیشل گیسٹ پروفیسر صفی احمد ذکائی، کنٹرولر آف ایگزامینشین این ای ڈی یونیورسٹی،اومامہ کے ایڈمنسٹریٹر صبیح احمد ذکائی ،حسرت اللہ ،حافظ وجہی احمد ذکائی اساتذہ اور یونیورسٹی و کالج کی بڑی تعداد میں فائنل کو انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ کھیل صحت مند ماحول فراہم کرتا ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی بہت ضروری ہے کھیلوں کے مقابلے سے طلبہ کو صحت مند ماحول میسر آتا ہے کھیلوں کی سرگرمیوں طلبہ کو نصابی سرگرمیوں پر گہرا مثبت اثر چھوڑتی ہے صفی احمد ذکائی نے کہا کہ طلبہ کی کارکردگی کو سرایا اور اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے علامہ اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کمیٹی کی کوششوں کو بھی سرایا مہمان خصوصی نے ونر ٹرافی میرٹ این میرٹ اومامہ کیمپس اور رنر اپ ٹرافی میرٹ این میرٹ ایجوکیشن گلشن اقبال کے کپتانوں کو دی جبکہ مین آف دی میچ آف دی سیریزکا ایوارڈ حامد ذیشان کو دیا گیااور دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔