Live Updates

بیرسٹر سلطان محمود کو عام انتخابات میں عبرت ناک شکست کے بعد ن لیگ فوبیا ہو گیا ہے ،چوہدری شہزاد محمود

جب تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہیں ہو جاتی اس وقت تک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صبر سے کام لینا چاہیے،وزیر سمال انڈسٹریز

پیر 2 دسمبر 2019 18:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) وزیر سمال انڈسٹریز و اے کے ایم آئی ڈی سی چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عام انتخابات میں عبرت ناک شکست کے بعد ن لیگ فوبیا ہو گیا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نوٹیفکیشن حکومت نے نہیں روکا نہ ہی ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حکومت نے جاری کرنا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن سے جاری ہونا ہے اور آئین و قانون کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ہی کسی بھی ممبر اسمبلی کی کامیابی کا ٹوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں اس وقت چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے جب تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہیں ہو جاتی اس وقت تک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صبر سے کام لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے بڑھکیں مار رہے ہیں آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے جس جماعت کے ممبر اسمبلی ہی 2ہی ہیں اس سے حکومت کو کیا خطرہ ہے اور حکومت کیوں خوفزدہ ہو گی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سینئر سیاستدان ہیں وہ پہلے ممبراسمبلی کا حلف اٹھا لیں اس کے بعد 2تہائی اکثریت والی حکومت کو خوفزدہ کریں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں متحد و منظم ہے اور آزادکشمیر کے اندر ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر حکومت کی فکر سے آزاد ہو جائیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ پاکستان میں اپنی جماعت کی ڈگمگاتی حکومت کی فکر کریں مرکزی حکومت جو تھوڑے عرصے کی مہمان ہے اس کے جاتے ہی بیرسٹر صاحب کو آزادکشمیر میں کہیں آشیانہ نصیب نہیں ہو گا اس لیے بہتر ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بڑی باتوں سے گریز کریں اب بڑی بڑی باتیں ان کے ساتھ زیب نہیں دیتیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات