وزیر تعلیم آزاد کشمیر نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چوک صاحباں اور گرلز ڈگری کالج ناڑ کی بلڈنگز کا افتتاح کر دیا

پیر دسمبر 18:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم ہائیر ایجو کیشن کرنل وقار احمد نور نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چوک صاحباں اور گرلز ڈگری کالج ناڑ کی بلڈنگز کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر تعلیم ہائیر ایجو کیشن کرنل وقار احمد نور نے بوائز انٹر کالج ناڑ اور بوائز انٹر کالج گلپور کا معائنہ بھی کیا اس موقع پرڈائریکٹر ساجد عزیز نور اور کالجز انتظامیہ بھی موجود تھی اس موقع پر بوائز انٹر کالج ناڑ اور بوائز انٹر کالج گلپور کے پرنسپلز نے وزیر تعلیم ہائیر ایجو کیشن کرنل وقار احمد نور کو تفصیلا بریفنگ بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :