کوٹلی،ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑ گیا و پسٹل سمیت دس روندبرآمد ،مقدمہ درج

پیر 2 دسمبر 2019 18:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑ گیا ،دو پسٹل دو میگزین سمیت دس روندبرآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوہدری محمد شہزاد نے ہمراہ تفتیشی آفیسران عبدالقیوم انصاری ،جمیل چوہدری،خلیل چوہدری ڈی ایف سی محمد بوستان، سفیان راجہ نے مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی ملزم تصور علی ولد علی محمد ساکن تھلہ لاٹ کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے دو پسٹل تیس بور دو میگزین اور دس روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف پندرہ ضمن دو آرمز ایکٹ 2015کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :