Live Updates

پیپلزپارٹی کا آصف زداری کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کل تک ضمانت کی درخواست دائر کرے گی، آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو ضمانت کی درخواست دینے کیلئے قائل کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 دسمبر 2019 17:54

پیپلزپارٹی کا آصف زداری کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زداری کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، کل تک ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو ضمانت کی درخواست دینے کیلئے قائل کیا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈاکٹر نے کافی بیماریاں تشخیص کی ہیں۔

ہمارے خاندان اور بہنوں کیلئے یہ ایک مشکل عمل تھا، لیکن ہمیں ان پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے، یہ ڈاکٹرز قابل ضرورہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا مئوقف تھا کہ ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے۔لیکن ہم نے ان سے اجازت طلب کی ہے،صدر زرداری نے آصفہ بی بی کی درخواست قبول کی ہے ، اب امید ہے کل تک ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

سب لوگ صدر زرداری کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صدر زرداری سے سیاسی صورتحال پربات ہوئی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصولوں پر کمپرومائز نہیں کرے گی۔چاہے وہ 18ویں ترمیم کی بات، جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کی بات ہو،ہمارا کشمیر میں یوم تاسیس کا جلسہ بڑا کامیاب رہا۔جلسے میں بڑے کثیر تعدادمیں لوگ آئے تھے۔ اب ہم نے 27دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ میں منائیں گے۔

لیاقت باغ میں پیغام دیا جائے گا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پورا ملک سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کی واضح گائیڈ لائنز ہوں گی۔ہماری قانونی ٹیم نے بتایا اس کیلئے ترمیم لانی پڑ ے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے، لیکن وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ اس کے برعکس چل رہے ہیں، وہ اتفاق رائے پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

جیسے وہ کشمیر، جمہوریت اور گورننس اتفاق رائے نہیں پیدا کرسکے، اس بات پر بھی وزیراعظم اتفاق رائے نہیں بنانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت تین مہینے میں ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکی، اور جو حکومت15 ماہ میں ایک بل یا قانون منظور نہیں کرسکی،لیکن یہ آئینی ترمیم ہے ،مجھے بڑا مشکل لگ رہا ہے کہ حکومت ترمیم کرسکتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت کیلئے 6مہینے میں ترمیم کرنا بڑا ٹیسٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنراور ممبران کیلئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو تین نام بھیجے ہیں شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد تینوں نام بھیجے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات