آج کے بعد ہر پولیس افسر خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائے گا، ڈی پی او مظفرگڑھ

پیر 2 دسمبر 2019 18:28

مظفر گڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا، ڈی پی او سید ندیم عباس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ترجیحات کے حوالے سے اپنے خطاب میں ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہر پولیس افسر پوری فورس کا نمائندہ ہوتا ہے اگر وہ برا کریگا تو پوری فورس پر بات آئیگی اور اچھا کریگا تو پوری فورس کی نیک نامی ہوگی،سب کی پوسٹنگ میرٹ پر گئی ہے اور یہی میرٹ شہریوں تک پہنچانا ہے ہم صرف قانون کی حکمرانی یقین رکھتے ہیں اور ہر حال میں قانون پر عملدرآمد کیا بھی جائگا اور کروایا بھی جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ہر پولیس افسر خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائے گا۔ جنرل پریڈ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق کھوسہ بھی موجود تھے، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستوں نے ڈی پی او سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا، ڈی پی او پولیس لائن ایم ٹی پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :