سید علی گیلانی علیل، ڈاکٹروں تک رسائی نہیںدی جارہی

پیر دسمبر 18:36

سرینگر02 ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی گزشتہ چند روز سے علیل ہیں جیسے کہ وہ پہلے ہی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی گزشتہ کئی برسوں سے اپنے گھر میں نظربند ہیں اور انہیں ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ بزرگ رہنما کی عمر90سال سے زائد ہے اور زائد العمری کے باوجود وہ تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کررہے ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر سید عبداللہ گیلانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بزرگ رہنما کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔