سلام کسان : سرسبز کینوس وال سرگرمی میں پاکستان کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پاکستان کے صف اول کے فرٹیلائزر برانڈ سرسبز (Sarsabz) نے اپنے 'سلام کسان 'اقدام کے تحت ملک بھر میں پاکستان کے پسماندہ طبقے کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہفتہ 30 نومبر تا اتوار یکم دسمبر ملتان میں فاطمہ گروپ کے پاک عرب پلانٹ میں کینوس وال کے نام سے دو روزہ وال پینٹ سرگرمی کا انعقاد کیا

پیر 2 دسمبر 2019 18:48

سلام کسان : سرسبز کینوس وال سرگرمی میں پاکستان کے کسانوں کو خراج تحسین ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2019ء) پاکستان کے صف اول کے فرٹیلائزر برانڈ سرسبز (Sarsabz) نے اپنے 'سلام کسان 'اقدام کے تحت ملک بھر میں پاکستان کے پسماندہ طبقے کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہفتہ 30 نومبر تا اتوار یکم دسمبر ملتان میں فاطمہ گروپ کے پاک عرب پلانٹ میں کینوس وال کے نام سے دو روزہ وال پینٹ سرگرمی کا انعقاد کیا۔



اس سرگرمی کے پری ایونٹ آن لائن رجسٹریشن میں پاکستان بھر کے سینکڑوں نوجوان پینٹرز نے دو تا چار افراد کے گروپ کے طور پر حصہ لیا۔ 40ٹیموں کے 125پینٹرز کو انکی پینٹنگز کے آئیڈیاز کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ۔

مقابلے میں شامل تین اولین فاتحین میں فاطمہ گروپ کی جانب سے قابل ذکر نقد انعامات پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دیگر افراد کے ساتھ خصوصی سوشل نائٹ سے محظوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈرم سرکل جیسی گروپ سرگرمیوں سے یہ پیغام بھی پھیلایا گیا کہ اچھے مقصد کے لئے اجتماعی طور پر مل جل کر کام کرنا چاہیئے۔

'سلام کسان 'جیسے خصوصی اقدامات چھوٹے کسان کی آواز بن کر اور ان کی حوصلہ افزائی کرکے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں ترقی لاکر کسانوں کی زندگیوں کو معاشی خوشحالی سے ہی بہتر کیا جاسکتا ہے۔



اس موقع پر فاطمہ گروپ میں ہیڈ آف فرٹیلائزر پلانٹ انعام اللہ نوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لئے سرسبز فرٹیلائزرز کا بڑا کردار ہے کیونکہ روایتی فرٹیلائزرز کے مقابلے میں یہ فرٹیلائزرز 10 فیصد زیادہ پیداوار فراہم کرتی ہیں۔ تاہم اصل کریڈٹ ان فرٹیلائزرز کو استعمال کرنے والے کسانوں کو جاتا ہے۔



یہ کسان نہ صرف ہمارے زرعی شعبے میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔ 'سلام کسان، سرسبز پاکستان' مہم ہماری اجتماعی کاوش ہے تاکہ پالیسی سازوں اور عوام میں اپنے کسانوں کی جدوجہد، قربانیوں اور کاوشوں کو سامنے لاکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ تقریب تین سال کے وقفے کے بعد ملتان پلانٹ کے آپریشن فعال ہونے کو قابل ذکر طور پر سامنے لاتی ہے جس کی وجہ گیس کی عدم فراہمی تھی۔

یہ ایک دلچسپ اور رنگا رنگ نیا آغاز ہے۔ "

'سلام کسان، سرسبز پاکستان' پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام بننے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں معاشی خوشحالی کے لئے چھوٹے کسانوں کی اہمیت کو سامنے لایا جائے ۔ سرسبز فرٹیلائزر ملک میں جدید انداز سے زراعت کے منظرنامے میں ترقی و خوشحالی لانے کے لئے جانفشانی سے کام کررہا ہے۔



اس طرح کے تعاون سے پاکستان میں چھوٹے کسانوں کی معاشی صورتحال میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔ اس ضمن میں بین الاقوامی اور مقامی اداروں سے اشتراک کے ذریعے تکنیکی تعاون کی فراہمی اور مالی طور پر چھوٹے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لئے نئی مصنوعات اور خدمات متعارف کی جارہی ہیں ، جس سے پاکستان میں چھوٹے کسانوں کی معاشی آمدن میں یقینی طور پر بہتری آئے گی اور انکے موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے نتیجے میں ان کی زندگیاں تبدیل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :