عوام کو معیاری سبزی اور فروٹ کم قیمت پر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو یقینی بنایا جائے

پیر دسمبر 18:55

عوام کو معیاری سبزی اور فروٹ کم قیمت پر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی اور شہر جہلم میں جادہ چوک سمیت دیگر جگہوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا۔دورہ سبزی و فروٹ منڈی دورہ کے موقع پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن جہلم نے شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور ڈی سی جہلم نے سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے اس موقع پر، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کو یقینی بنایا جائے۔ سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خود ٹماٹروں و دیگر سبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :