فلم اوتار۔2 کی عکس بندی شروع کر نے کا اعلان

پیر 2 دسمبر 2019 19:45

فلم اوتار۔2 کی عکس بندی شروع کر نے کا اعلان
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) ہالی وڈ فلم اوتار۔2کی عکس بندی شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ ہد ایت کار جیمز کیمرون نے فلم اواتار کے سلسلے کی فلم اوتار2 کی عکس بندی شروع کر نے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکائونٹ میں ایک کردارکی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ سے اس فلم پر کام شروع کردیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار اداکار سٹیفن لینگ، زوئے سلڈانا، کیٹ ونسلٹ اور سگورنی ویور شامل ہیں، فلم دسمبر 2021 میں سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :