چین کا خلا میں شمسی توانائی سٹیشن کی تعمیرکا منصوبہ، حاصل ہونے والی بجلی زمین پر استعمال ہو گی

پیر 2 دسمبر 2019 21:05

چین کا خلا میں شمسی توانائی سٹیشن کی تعمیرکا منصوبہ، حاصل ہونے والی ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) چین نے خلا میں شمسی توانائی کا ایک بڑے سٹیشن کی تعمیرکا منصوبہ بنایا ہے جس سے حاصل ہونے والی بجلی زمین پر استعمال کی جائے گی۔چائنہ اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی کے مطابق خلا میں تعمیر ہونے والا شمسی توانائی کا 200 ٹن میگاواٹ لیول کا یہ منصوبہ 2035 میں مکمل ہوگا اور اس پر 200 ملین یوان (28.4 ملین ڈالر) لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے ایک محقق وانگ لی نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت خلا میں حاصل ہونے والی شمسی توانائی کو مائیکروویوز یا لیزر میں تبدیل کرکے بغیر کسی تار کے زمین پر منتقل اور صارفین کے زیر استعمال لایا جائے گا۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ مستحکم بین الاقوامی تعاون، سائنسی و ٹیکنالوجی کی پیشرفت سے بیش بہا ماحول دوست توانائی کے حصول کے خواب کو بروقت حقیقت کا روپ دیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :