چین: موبائل فون خریدنے کیلئے 'چہرے کی شناخت لازمی قرار

پیر 2 دسمبر 2019 21:08

چین: موبائل فون خریدنے کیلئے 'چہرے کی شناخت لازمی قرار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) چین میں صارفین کے لیے موبائل فون خریدنے سے پہلے اپنے چہرے کی شناخت یا فیس اسکینگ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ملک کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اب ہر نئے ٹیلی فون نمبر کو جاری کرنے سے پہلے صارف کے اصل نام کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

(جاری ہے)

آپریٹرز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے صارف کے نام نیا ٹیلی فون نمبر یا موبائل سیٹ جاری نہ کریں جس کی فیس اسکینگ یا چہرے کی شناخت نہ ہو سکے۔نئے موبائل صارفین کو رجسٹر کرنے کے دوران ہی ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے صارفین کے چہرے کی اسکینگ کرنا ہوگی۔اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام بیجنگ سائبر اسپیس کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :