گورنرپنجاب نے پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی کو چولستان ویٹرنری یونیورسٹی بہا ولپور کے وائس چا نسلر کا اضا فی چارج دے دیا

پیر 2 دسمبر 2019 21:12

گورنرپنجاب نے پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی کو چولستان ویٹرنری یونیورسٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب/ چانسلر نے وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور پرو فیسر ڈا کٹرمسعود ربا نی کوچولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز بہا ولپور کے وائس چانسلر کا اضا فی چارج دے دیا۔پرو فیسرربا نی پاکستان ویٹر نری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی)کے صدر / کنویئنر بھی ہیں اس کے علا وہ ویٹر نری یونیور سٹی کے ٹنیو رڈ پرو فیسر ہیں اور تعلیمی اور انتظا می اُمور میںبتیس سال کا وسیع تجر بہ بھی رکھتے ہیں ۔

اُنہو ں نی 1997میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ما ئکرو بیا لو جی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ اُن کی اعلی خدمات کے اعتراف میں2005 میں صدارتی ایورڈ اعزا ز فضیلت سے بھی نوا زہ گیا جبکہ 2008 میں ڈیوڈ گیفن سکول آف میڈیسن یونیورسٹی آف کیلیفور نیا لو س اینجیلس سے فیلو شپ حا صل کی۔

(جاری ہے)

2013,14 میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی طرف سے بیسٹ ٹیچر کا ایورڈ بھی حا صل کر چکے ہیں۔

پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے طرف سے منظور شدہ پی ایچ ڈی سپر وا ئز ہیں اور اب تک60 سے زائد پی ایچ ڈی اور ایم فل سکا لرز کو سپر وا ئز بھی کر چکے ہے ۔ پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی سو سے زائد تحقیقی مقا لے اور بہت سی کتا بیں لکھ چکے ہیں ۔ اُ ن کی خصو صی تو جہ با ئیو سیفٹی اور فو ڈ سیفٹی پر مر کوز ہے ۔

متعلقہ عنوان :