Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

پیر 2 دسمبر 2019 21:44

تحریک انصاف کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی سالگرہ کا کیک ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما راز خان پٹھان کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں صحافیوں عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، عبدالغنی کھوسو، وکی کمار وادھوانی، غلام حسین مستوئی سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راز خان پٹھان نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ جنرل آصف غفور نے جس طرح بھارتی پروپیگنڈا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، آصف غفور سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ایسے ہیرو ہیں جنہوں نے دشمن کے ہر پروپیگنڈا کا ڈٹ کر دفاع کیا ہے، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات