باچا خان یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے وی سی کی آسامی فی الفور مشتہر کرنے کا پر زور مطالبہ

پیر 2 دسمبر 2019 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ٹیچرز ایسوسی ایشن(بیوٹا) کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر اکرام اللہ منعقد ہوا جس میں نئے سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کی تقرری کو خوش آئندہ قرار دی اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ اب HED کے تمام معاملات قانون کے مطابق ہوں گے اوراس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قانون کے مطابق یونیورسٹی ایکٹ کی رو سے VC کی آسامی کا 6 ماہ پہلے مشتہر کرنالازمی ہے بیوٹا کی طرف سے سیکشن12(3) یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق وی سی کی پوسٹ فی الفور مشتہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس شق کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی کے نئے وی سی کی آسامی کو 9 دسمبر2019ء سے پہلے مشتہر کرناقانونی تقاضا ہے کابینہ کا خیبر پختونخوا کی حکومت سے پر زور اپیل ہے کہ یونیورسٹی کے تمام تدریسی انتظامی اور مالیاتی امورکو احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے نئے وی سی کی آسامی کو ترجیحی بنیادوں پر مشتہر کرکے بروقت تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔