حکومت کا تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور خان پورڈیمز پرسولر پینل لگانےکا فیصلہ

سولر منصوبوں سے مزید سستی بجلی پیدا ہوگی، تربیلا اورمنگلا ڈیم کے بعد آبی ذخائر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا،پن بجلی کے20 ہزار میگاواٹ کےمنصوبے لگائیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 دسمبر 2019 19:17

حکومت کا تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور خان پورڈیمز پرسولر پینل لگانےکا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر 2019ء) وفاقی حکومت نے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور خان پور ڈیمز پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ سولر منصوبوں سے مزید سستی بجلی پیدا ہوگی، تربیلا اورمنگلا ڈیم کے بعد آبی ذخائر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا،پن بجلی کے20 ہزار میگاواٹ کےمنصوبے لگائیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا ڈیمز ملک کے بڑے آبی ذخائر ہیں۔ تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور خان پور ڈیمز پر سولر پینل لگا رہے ہیں۔ تربیلا اورمنگلا ڈیم کے بعد آبی ذخائر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا۔ عمر ایوب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف پاکستان کا نہیں ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں غذائی تحفظ کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

بلوچستان میں 29 ہزار ٹیوب ویلز موجود ہیں۔ آبی وسائل میں سرمایہ کاری سے جی ڈی پی میں سالانہ ایک فیصد اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے علاوہ 20 ہزار میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے بھی لگائیں گے۔ حکومت کی پالیسی ہے۔ 2030ء تک 70 فیصد بجلی متبادل توانائی سے حاصل ہو۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے سال میں تین مرتبہ ٹیرف کی تبدیلی اور متعدد بار فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے صارفین کا جینا محال کردیا ، حکومت کی بجلی کی قیمت میں اضافے کیساتھ ساتھ ٹیکسز کی بھرمار نے صارفین کے بلوں کو چالیس فیصد تک بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے وہ بلوںکی ادائیگی کرنے میں مشکلات سے دو چا رہیں ، حکومت نے سال کے دوران تین مرتبہ بنیادی ٹیرف بڑھایا جبکہ جولائی سے لیکر ابتک فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وبال جان بن گیا ہے ، اب ایک بار پھر گیارہ پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کردیا ، جس پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنید کانشانہ بنایا ، وفاقی حکومت کی جانب سے جولائی میں ایک روپیہ 66پیسے ، اگست میں ایک روپیہ 87پیسے ، ماہ ستمبر میں ایک روپے 82پیسے فی یونٹ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔