دسویں بین الاقوامی میرین آئل سپل ایکسرسائز باراکوڈا کا آغاز

دسویں بین الاقوامی مشق بارا کوڈا کا باقاعدہ آغاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کے انعقاد سے ہوا۔ تقریب میں گیارہ دوست ممالک کے چوبیس مبصرین، پاکستان بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے افسران نے شرکت کی

پیر 2 دسمبر 2019 19:23

دسویں بین الاقوامی میرین آئل سپل ایکسرسائز باراکوڈا کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2019ء) دسویں بین الاقوامی مشق بارا کوڈا کا باقاعدہ آغاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کے انعقاد سے ہوا۔ تقریب میں گیارہ دوست ممالک کے چوبیس مبصرین، پاکستان بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے افسران نے شرکت کی۔

بعد ازاں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں مشق باراکوڈاکی افتتاحی بریف منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے ماحولیاتی #تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی بریف میں مشق کے مقاصد اور مندرجات پر روشنی ڈالی گئی جس میں گیارہ دوست ممالک کے چوبیس مبصرین اور وفود کے علاوہ مشق میں شریک قومی اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

بریف کے دوسرے حصے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے رسرچ ا سکالرز نے ماحولیاتی تحفظ اور سمندر میں سرچ اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اپنے تحقیقی پیپرز پیش کیے۔



قبل ازیں مشق کے پہلے روز غیر ملکی مبصرین نے ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمان سے ملاقات اوراہم موضوعات پر گفت و شنید کی۔ اس دوران ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد اور مشق میں شمولیت پر اُنہیں خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ رئیر ایڈمرل ذکاء الرحمان نے سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقداما ت او ر با لخصوص سمندری آلودگی کے خلاف بر سر پیکار پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔


 

بین الاقوامی مشق بارا کوڈا کا مقصد سمندر میں تیل بہہ جانے کی صورت میں سمند ر کو اس سے پاک کرنے اور سمندری آلودگی کو ختم کرنے کی ملکی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔ مشق میں گیارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے چوبیس مبصرین اور ملکی اداروں بشمول پاکستان پاکستان بحریہ، پاکستان فضائیہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی،پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی مشق بارہ کوڈا میں شامل گیارہ ممالک بحرین، چائنہ، انڈونیشیا، جاپان، کینیا، مالدیپ، عمان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا اور ترکی ہیں۔

بین الاقوامی مشق باراکوڈا کراچی اور سمندر میں 02 دسمبر سے 04 دسمبر تک جاری رہے گی۔