آرمی چیف کا پی اےایف بیس سرگودھا کا دورہ، ایف 16طیارے میں پرواز کی

آرمی چیف کے ساتھ دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا، دونوں ایف 16 طیاروں نے فضاء میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی، تربیت اورآپریشن کیلئے مسلح افواج میں روابط ناگزیر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر دسمبر 19:34

آرمی چیف کا پی اےایف بیس سرگودھا کا دورہ، ایف 16طیارے میں پرواز کی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر 2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16طیارے میں پرواز کی، دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا، دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا میں آمد پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسکواڈرن میں لے جایا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16طیارے میں پرواز کی۔ دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔

(جاری ہے)

 اور دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔ آرمی چیف نے مشن کے بعد اسکواڈرن کے پائلٹس سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ تربیت اور آپریشن کے لیے مسلح افواج میں روابط ناگزیر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورلگن کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرچیف ایئرمارشل مجاہد انور خان کی ویژنری لیڈرشپ کو سراہا۔ ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔