شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں بیچلر اور ماسٹرز ڈگری پروگرام سال 2019 دوسرے سمیسٹر کے امتحانات شروع

پیر 2 دسمبر 2019 23:09

سکھر۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تمام فیکلٹیوں اور تدریسی شعبوں میں بیچلر اور ماسٹرز ڈگری پروگرام سال 2019 کے دوسرے سیمسیٹر کے امتحانات پر امن ماحول میں نظم وضبط سے شروع ہو گئے۔ اس موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کیئے گئے ہیں۔ جبکہ طلبہ و طالبات کو امتحانی سلپ چیک کرکے امتحانی بلاک میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شعبوں میں جاری امتحانات کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امتحان میں شریک طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نیکہا کہ طلبہ و طالبات میں موجود قابلیت اور اہلیت ہی انہیں ان کی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا طلبہ و طالبات حصول تعلیم کیلئے سخت محنت کریں تاکہ وہ ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں یونیورسٹی بالائی سندھ کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کررہی ہے۔انہوں نے امتحانات کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کرنے پر ایس ایس پی خیرپور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :