قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینیٹ کا 17ویں اجلاس،وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف سے متعلق ممبران سینیٹ کو آگاہ کیا

پیر دسمبر 23:10

گلگت۔ 2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینیٹ کا 17ویں اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹ کی چیئرپرسن محترمہ خاور ممتاز نے کی۔اجلاس میں سینیٹ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گزشتہ ایک سال میں قراقرم یونیورسٹی کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف سے متعلق ممبران سینیٹ کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کیلنڈر کو حتمی شکل دینے سمیت تعلیمی، مالیاتی اور انسانی وسائل سے متعلق تجاویز اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ کی17ویں اجلاس میں سینیٹ کے ممبران نے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے یونیورسٹی میں شفافیت، میرٹ اور اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی اور کے آئی یو کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :