ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آئی پی ای ٹیم کا قراقرم یونیورسٹی کادورہ،ایم ایس /پی ایچ ڈیز پروگراموں سمیت یونیورسٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

پیر دسمبر 23:10

گلگت۔ 2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ایم ایس / پی ایچ ڈی پروگرام کا جائزہ لینے اور یونیورسٹی کی کارکردگی کی تشخیص کے لئے آنے والے پینل نے کام کاباقاعدہ آغاز کردیاہے۔ ٹیم میں ڈاکٹر حفیظ محمد انعام اللہ کنوینئر پروگرام ریوئیو،ڈاکٹر ثناء الرحمن ممبرپی آر کمیٹی، ڈاکٹر عامر عزیز کنوینئر آئی پی ای،ڈاکٹر ارشاد احمد ممبر پی آر کمیٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم اگلے دو دنوں تک ایم ایس / پی ایچ ڈی پروگرام کا جائزہ لینے اور یونیورسٹی کی کارکردگی کی تشخیص کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق آئی پی ای ٹیم نے یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی سے انٹرویوز کئے اور دستاویزات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ٹیم نے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی،ڈاکٹرمحمد شاہنواز نے ایم ایس،پی ایچ ڈی پروگرامز کے قواعدوضوابط کے بارے میں تفیصلی پریذنٹیشن دی جبکہ ٹیم نے رجسٹرار قراقرم یونیورسٹی،کنٹرولر آف ایگزام،ڈائریکٹر فنانس سے بھی ملاقات کی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 11مختلف سٹینڈرڈز کے مطابق پروگرامز اور یونیورسٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :